کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مرکزی حکومت نے نوٹ چھاپنے کے معاملے میں قومی سلامتی سے سمجھوتہ کرتے ہوئے ان غیر ملکی کمپنیوں کو چھپائي کاکام سونپا ہےجن کے نام پہلے ہی بلیک لسٹ میں درج ہیں۔
کیرالہ کے سابق وزیر اعلی اومن چانڈی اور کانگریس ترجمان م افضل نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس
کانفرنس میں الزام لگایا کہ حکومت نے برطانیہ کی کمپنی ڈےلا رو کو نوٹوں کی پرنٹنگ کا کام سونپا ہے۔
پارٹی نے کہا ہے کہ یہ مشتبہ کمپنی ہے اور پارلیمنٹ کی پی ایس ای کمیٹی نے 21 مارچ 2013 کو پارلیمنٹ میں پیش اپنی رپورٹ میں نوٹ چھاپنے کے لئے آؤٹ سورسنگ کا سہارا لینے پر شدید اعتراض کیا تھا۔